Urdu News and Media Website

فیصل قریشی کےشوبز انڈسٹری میں 25 سال مکمل

لاہور(نیوزنامہ)اداکار فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرلئے ہیں جس پر انہیں بے شمار دوستوں نے مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں. فیصل قریشی 1973 میں پیدا ہوئے .ان کی والدہ افشاں قریشی بھی ملک کی مشہور اداکارہ ہیں.فیصل قریشی نے چائیلڈ سٹار کے طور پرکیرئرکاآغاز کیا جبکہ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا لیکن فلموں میں وہ زیادہ کامیاب نہ ہوسکے جس پر ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کردیا.ابتدا میں ہی خلیل الرحمن قمر کی ڈرامہ سیریل’’بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ’’ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا جس کے بعد انہوں نیلاہور میں’’چاند پور کا چندو’’ سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا . بعد ازاں وہ کراچی منتقل ہوگئے جہاں ان کا کیرئر نہایت کامیابی سے آگے بڑھتا چلا گیا.فیصل قریشی نے اداکاری کے علاوہ میزبانی اورٹی وی پروڈکشن میں بھی نام کمایا۔

تبصرے