Urdu News and Media Website

فیس بک پر عربی زبان میں "گڈ مارننگ” لکھنے پر فلسطینی شخص گرفتا ر

یروشلم (نیوز نامہ ) اسرائیلی پولیس نے فیس بک پر عربی زبان میں ‘ گڈ مارننگ لکھنے پر فلسطینی شخص کو گرفتا کر لیا۔ اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی شخص کوفیس بک پر عربی زبان میں ‘ گڈ مارننگ’ لکھنے پر گرفتار کر لیا تاہم ترجمے کی غلطی کی وجہ سے عبرانی زبان میں اسے ‘ان پر حملہ کرنا’ پڑھا گیا۔اسرائیلی پولیس کے مطابق تعمیراتی ورکر کو اشتعال دلانے کے شبہے میں کچھ دیر کے لیے حراست میں رکھا گیا تاہم ترجمے کی غلطی معلوم ہونے پر اسے رہا کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ فلسطینی شخص کی گرفتاری سے پہلے کسی عربی زبان بولنے والے اہلکار سے مشورہ نہیں کیا گیا اور صرف فیس بک کے خودکار ترجمے پر ہی انحصار کیا گیا۔فلسطینی شخص کی جانب سے فیس بک پر کی جانے والی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

تبصرے