Urdu News and Media Website

فلپائن میں طوفان نے تباہی مچادی،180افراد ہلاک،درجنوں لاپتہ

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن کے جنوبی حصے میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں 180 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
فلپائن میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کا کہنا ہے کہ طوفان جزیرہ منڈاناؤ کے حصوں میں اپنے ساتھ سیلاب اور مٹی کے تودے لایا جس کی وجہ سے دو علاقے، ٹوبوڈ اور پیاگاپو، بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں کئی گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔
شدید بارشوں کے بعد بجلی کی معطلی اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات درپیش ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ سمندری طوفان جزیرہ منڈاناؤ سے گزر کر اب جنوب میں پلاوان کی طرف ڑھ رہا ہے جہاں سے وہ تین روز میں مغرب میں جنوبی ویتنام پہنچے گا۔

تبصرے