فلم سٹارمیرا پھر معروف ادا کا رہ پر برس پڑی
لاہور(نیو ز نا مہ) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ ماہر ہ خان کی جعلی شہرت زیادہ دیرقائم نہیں رہے گی ‘مجھے ایک نہیں درجنوں بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش ہے مگر میں معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی ۔ جن کو فن کی الف بے بھی نہیںآتی وہ خود کو شوبز سٹار سمجھ رہی ہیں اور ماہرہ خان بھی جعلی شہرت حاصل کر کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے کوشش کر رہی ہیں لیکن فلمی شائقین جانتے ہیں کہ کون کیا ہے ۔ میری اداکاری کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتی کیونکہ ہم منفر د کام کرتے ہیں ۔