Urdu News and Media Website

غیر کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزنامہ)حکومت نے تمام غیر کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سیکرٹری داخلہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس سے متعلق بریفنگ دی۔ 30 دسمبر 2017 کے بعد سے تمام غیر کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کا معاملہ کابینہ کے اجلاس میں لانے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے 410 ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کیے جبکہ 2010 سے 2012 کے دوران 19 ہزار 143 ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے اور 2013 کی نگران حکومت نے 25 ہزار 789 ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کیے۔

تبصرے