Urdu News and Media Website

غازی یونین واسا ملازمین کے حقوق کی حفاظت کرے گی:وحید رجوانہ،احسان اللہ ڈوگر،عمر حیات

ملتان(نیوزنامہ )غازی یونین واسا سی بی اے کا ہنگامی اجلاس صدر ملک وحید رجوانہ کی صدارت میں سب آفس گلگشت منعقد ہوا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک وحید رجوانہ کا کہنا تھا کہ غازی یونین کی کوششوں سے سیومینوں کے لیئے ماہانہ ہزار رسک الاونس منظور ہوا ،سابقہ یونین نے جوکلرکوںکی ترقی کے لیئے امتحانات کی منظوری لی وہ بھی ختم کرادی گئی ہے اب کلرکوں کی ترقی بغیر امتحانوں کے ہوگی ،انہوں نے کہا کہ غازی یونین جلد ڈی پی سی کرائے گی ،جسکے لیئے کوشش جاری ہے ،جبکہ ایک گروپ اس وقت بھی ڈی پی سی رکوانے کی کوشش کر رہا ہے،واسا ملازمین کے لیئے جلد ایک ڈ ٖسپنسری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ،چیف ایگزیکٹو احسان اللہ ڈوگر نے کہا کہ واساکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ واسا ملازمین کے ملازمین بالخصوص واسا کی رات کی ڈیوٹیاں کرنے والے ملازمین کی پریشانیاں دور کرنے کے لیئے گل گشت میں آفس قائم کر لیا ہے جو رات گئے تک کھلا رہے گا اور اور یہاں باقاعدہ عہدیداران موجود رہینگے،انہوں نے کہا غازی یونین نے ریکوری سٹاف کو دو حصوں میں تقسیم کررہا ہے،تاکہ ریکوری میں اضافہ ہو اورٹارگٹ پورا کیا جائے،اس سے صارفین کوبھی فائدہ پہنچے گا۔سیکرٹری جنرل مہر عمر حیات نے کہا کہ غازی یونین ملازمین کے حقوق کی حفاظت کرے گی اورواسا انتظامیہ سی بی اے ملازمین کے جائز کاموں میں رکاوٹ نہ بنے اور اور ڈبل پالیسی سے باز رہے غازی یونین واسا ملازمین کے ساتھ رہے گی ،اجلاس میں منیر حسین بلوچ،عبدالمالک قریشی ،شبیر نورانی ،عادل راجپوت ،مجاہد پاشا،مشتاق حسین گیلانی ،رانامختیار احمد ،اجمل خان بلوچ،اختر بلوچ ،اللہ بخش کھوکھر ،چوہدری عبدالروف ،قاضی شاہد،صادق مسیح،شمیم رضا ،اکرم خان ،شعیب خان،انور شہزاد ،شفقت سمرا،اور مہر اسلم نگانہ نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے