Urdu News and Media Website

غازی علم الدین شہید عظیم مجاہد و محافظ ختم نبوت تھے:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( نیوزنامہ) غازی علم الدین شہید عظیم مجاہد و محافظ ختم نبوت تھے،اپنی جان کا نذرانہ دے کر عشق مصطفی کا عملی ثبوت دیا۔رہتی دنیا تک غازی علم الدین شہید کے تذکرے ہوتے رہیںگے اور ان کا نام ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ غازی علم دین شہید عشق رسولﷺ کا استعارہ بن چکے ہیں۔غازی علم دین کی شہادت نے ملت اسلامیہ کے دلوں میں عشق رسولﷺ کی شمع فروزاں کی۔مسلمان کی زندگی کا مقصد ہی ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنا ہے جوکہ غازی علم الدین نے کر کے دکھا یا ہے۔ غازی علم دین شہید ؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم راہ دکھائی ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،قاری جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس،مولاناعبدالنعیم ،مولانا خالدمحمود،قاری ظہورالحق نے غازی علم الدین شہید کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دنیا بھر کے مسلمان ہمیشہ قافلہ عشق و مستی کے سپہ سالار حضرت غازی علم دین شہید ؒ کے سر تا پاء ممنون رہیں گے۔ نبی پاک ﷺ کے عشق کے حوالے سے ایک عظیم داستان رقم ہوئی۔علماء نے کہا کہ عشق رسولﷺ کا جام غازی علم دین شہید ؒ کو ہمیشہ کے لیے دوام بخش گیا اور آج بھی علم دین شہید ؒ مسلمانوں کے دلوں میں زندہ ہیں بلکہ مسلمانوں کے لیے عشق رسولﷺ کے فروغ کے لیے ایک عظیم مینارہِ نور ہیں۔جب بھی کبھی کفار کی جانب سے مسلمانوں کے ایمان کی حرارت کو چیک کرنے کے لیے کوئی سازش، کوئی گستاخی ہوتی ہے تو غازی علم دین شہید ؒ کے پیرو کار میدان عمل میں ہوتے ہیں۔

تبصرے