Urdu News and Media Website

عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرواتے رہیں گے،صاحبزادہ عثمان خالد

ڈسکہ (پرویز عالم بٹ) ہم نے عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور آئندہ بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرواتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر خلق محمد ی فائونڈیشن صاحبزادہ عثمان خالد ،چیئرمین میونسپل کمیٹی خواجہ عاطف رضا ،مرکزی صدر انجمن تاجران میاں اشرف صراف،صدر بار عمران بٹ ایڈووکیٹ،صدر ینگ بلڈ فائونڈیشن تنویر احمد مغل ،جنرل سیکرٹری حاجی زاہد جہانگیر،چیئرمین پریس کلب شہباز علی محسن و دیگر نے بازار ٹھٹھیاراں کے افتتاح کے موقع پر کیاانہوں نے کہا کہ خلق محمدی کے چیئرمین بابا جی خالد محمود مکی مدنی نے عوام کی خدمت کا تہیہ کررکھا ہے انہوںنے اپنی جیب سے بازار ٹھٹھیاراں کی تعمیر کا خرچہ اٹھا یا ہے اور ان کا اعلان ہے کہ جہاں کہیں بھی لوگوں کو ان کی ضرورت محسوس ہو وہ آکر اپنا مدعا بیان کریں انشاء اللہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی کیونکہ ہمارا مشن ہے کہ ڈسکہ شہر کو صاف ستھرا اور روشنیوں کا شہر بنایا جائے ۔

تبصرے