Urdu News and Media Website

عمر کوٹ میں 7سال قبل خواتین کیلئے تعمیر ہونے والا سیف ہاؤس آپریشنل ہی نہیں ہو سکا

عمرکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سال "2010”میں تعمیر ہونے والا خواتین کےلیے سیف ہاوس گزشتہ سات "7”سال سے بند پڑا ہوا ہے متاثرہ خواتین کو حیدرآباد بیھجا جانے لگا عوامی سماجی حلقوں نےاس سیف ہاوس کو فوری طور پر ورکنگ میں لانے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ میں خواتین کےلیے سات سال قبل "2010”میں تعمیر ہونے والا وومین سیف ہاوس متاثرہ خواتین کے کسی کام نہ آسکا گذشتہ سات سال سے اس سیف ہاوس کو تالہ لگا ہوا ہے ستم ظریفی کی حدتو یہ ہےکہ یہ انکشاف سامنے آیا ہےکہ آج تک اس سیف ہاوس میں ایک بھی متاثرہ خاتون کو پناہ نہیں دی جاسکی ہے مختلف مقدمات میں ملوث خواتین کو حیدرآباد بیھجا جانے لگا محکمہ ریونیو کے ریکارڈ میں یہ سیف ہاوس سات سال سے کام کررہا ہے اور محکمہ روئینو کے سات "7”ملازم اس سیف ہاوس میں مقرر ہے افسوس کی بات تو یہ ہےکہ عمرکوٹ کی بھی متاثرہ خواتین کو حیدرآباد بیجھا جاتا ہے

تبصرے