Urdu News and Media Website

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھرمعطل

اسلام آباد(نیوز نامہ)الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیئے۔

 الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جنہیں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 15 ستمبر کو توہین عدالت کیس میں عمران خان کو بذات خود پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیئے تھے۔اس کے بعدالیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جنہیں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے آج فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے