Urdu News and Media Website

عمران خان کی شادی، شوبز فنکاروں کو اسٹیج کیلئے نیا موضوع مل گیا

لاہور(نیوزنامہ) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی شادی کو شوبز فنکاروں نے اسٹیج کے لئے نیا موضوع بنا لیا، فنکار اپنی جگت بازی میں مختلف انداز سے نئے پاکستان سے پہلے ہی عمران خان کے شادی کرنے کو جواز بنا کر دلچسپ جملے استعمال کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی شادی جہاں آجکل سیاسی اور دیگر حلقوں میں زیربحث ہے وہیں یہ شادی اسٹیج ڈراموں میں بھی فنکاروں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور فنکار اپنے اپنے انداز میں عمران خان کی باتوں کو پیش کرکے جگت بازی کے زریعے شائقین تھیٹر کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

تبصرے