Urdu News and Media Website

عمران خان کا پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز نا مہ) چیئر مین تحریک ا نصاف عمران خان نے پھر سڑکوں پر نکلنے کا ا علان کر دیا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا اعتماد حکومت اور پولیس پر ختم ہوگیا، جب اداروں پر اعتماد ختم ہوجاتا ہے تو لوگ سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری 17 تاریخ کو سانحہ ماڈل کے حوالے سے احتجاجی تحریک کے لئے نکل رہے ہیں اور 18 جنوری کو پوری قوت کے ساتھ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ نکلیں گے۔ 7 سالہ بچی زینب کے والد بھی انصاف پنجاب حکومت یا پولیس سے نہیں مانگ رہے بلکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس پولیس کا کام لوگوں کی حفاظت ہے اور ایک خاندان کی حفاظت کر رہی ہے۔

تبصرے