Urdu News and Media Website

عمران خان پر حملہ کرنےوالےملزم کےاہم انکشافات

وزیرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرحملہ کرنے والے ملزم نوید نے دوران تفتیش نئے انکشافات کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ اکیلے ہی عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔
فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا۔ کسی سیاسی یا دینی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش جےآئی ٹی کو بتایا کہ کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا۔
حملہ کرنے کے لیے 2 گھنٹے تک انتظار کرتا رہا، کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کی۔
عمران خان پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم نوید 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے