Urdu News and Media Website

عمران اب پارلیمنٹ آئے تو اس کو جوتے پڑیں گے:وزیر مملکت

اسلام آباد (نیوز نا مہ) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اب عمران خان پارلیمنٹ آئے تو اس کو جوتے پڑیں گے‘ انہوں نے لوگوں کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے‘ اب پی ٹی آئی والے کس منہ سے پارلیمنٹ آئیں گے‘ پہلے بھی انہوں نے تھوک کر چاٹا ہے اب بھی تھوک کر چاٹیں گے‘ عمران خان اسمبلی چھوڑ دے ہمیں کیا فرق پڑتا ہے‘ عمران خان نیم پاگل شخص ہے الیکشن تک اس کو پورا پاگل کریں گے۔ کل تمام چور ڈاکو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے عمران خان اب کس منہ سے زرداری کے خلاف تقریر کرے گا۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بعد پی ٹی آئی والے کس منہ سے پارلیمنٹ آئیں گے۔

تبصرے