Urdu News and Media Website

عدالت نے فراڈ کے مجرم کو 13275 سال قید کی سزا سنادی

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی لینڈ میں ایک عدالت نے فراڈ کے مجرم کو 13275 سال قید کی سزا سنادی ، 34 سالہ پوڈٹ کیتیتھراڈلوک نے ایک پونزائی سکیم چلانے کا اعتراف کیا جہاں اس نے اپنے سرمایہ کاروں کو انتہائی زیادہ منافع دینے کے وعدے کیے تھے۔کیتیتھراڈلوک کی اس سکیم کا نشانہ 40000 لوگ بنے اور انھوں نے اس کی کمپنیوں میں تقریبا 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔عدالت کے مطابق کیتیتھراڈلوک نے غیر قانونی قرضے دیے اور فراڈ کے جرم کے 2653 مرتبہ مرتکب ہوئے۔ مجرم کے اعترافی بیان کے پیشِ نظر عدالت نے اس کی سزا نصف کر کے 6637 سال اور چھ ماہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے پوڈٹ کیتیتھراڈلوک اور ان کی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ شناخت شدہ 2653 متاثرین کو ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی رقم 7لا5 فیصد سالانہ سود سمیت واپس کی جائے۔

تبصرے