Urdu News and Media Website

عالمی یوم خواندگی

8ستمبر کو پوری دنیا میں یوم خواندگی منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد عوام الناس میں خواندگی کی اہمیت اور فوائد کے بارے شعور اور آگہی پیدا کرنا ہے ۔
خواندگی کی اہمیت ضرورت اور اس سلسلے میں ضلع لاہور کی کاوشوں کا ذکر کرنا ضرروی ہے۔
خواندگی نہ صرف اعلیٰ تعلیم کی سیڑھی ہے بلکہ قوموں کی ترقی و خوشحالی میں خواندگی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔نہ صرف اقتصادی ترقی کیلئے خواندگی ضرروی ہے بلکہ جرائم کے خاتمہ اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے بھی خواندگی اور علم بے حد ضرروی ہے

محکمہ خواندگی ضلع لاہور پورے عزم کے ساتھ شرح خواندگی بڑھانے میں شب و روز کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں ضلع لاہور میں 373 لٹریسی سکول کھولے گئے ہیں ۔جو نرسری سے جماعت پنجم تک 12988 بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں ۔مزید یہ تعلیم بالغاں جس میں سنٹرل جیل ، جھو گیاں ، بھٹہ مزدوروں اور دار الامان میں لٹریسی مراکز کھولے جاتے ہیں ۔ اب بھی کل 23 سینٹرز میں 561 ان پڑھ بالغ افراد کو بنیادی تعلیم کے مواقع فری میسر ہیں ۔ کتاب کاپی پینسل سب محکمہ فراہم کرتا هے ۔
لٹریسی سینٹرز میں پڑھانے والے استاتذہ کی ٹریننگ کا با قاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اور اس عہد وبا میں محکمہ صحت کے جاری کردہ ہدایات پر پوری طرح عمل کروایا جاتا ہے ۔

لٹریسی بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں پر بالخصوص توجہ دی جاتی ہے ۔ تمام قومی تہوار منانے کا بندوبست کیا جاتا ہے ۔ سکو لوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام اور بچوں کی تعلیمی جانچ کیلئے بھی سٹاف کام کرتا ہے ۔

لٹریسی سینٹرز کے قیام کیلئے اسی جگہوں کو ترجیح دی جاتی ہے جہاں قریب میں کوئی فارمل سکول نہ ہو ۔
موجود حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کی بدولت 2002 سے قائم اس ادارے کو ایک نئی شناخت پہلی تعلیمی پالیسی کی صورت میں ملی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ ، سیکرٹری لٹریسی محترمہ سمیرا صمد صاحبہ اور ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی ذاہد بشیر گورائیہ جو اس شعبے میں ایک ماہر کی حیثیت رکھتے ہیں امید کی جا سکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ ادارہ شرح خواندگی کے سو فیصد حصول کیلئے معاون و مددگارثابت ہو۔

آئیں خواندگی کے عالمی دن پر کسی بے سہارے بچے کو تعلیم کی طرف مائل کریں ۔ کیونکہ وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جو تعلیم پر توجہ دیتے ہیں ۔ پروردگار پاکستان سے جہالت اور ناخواندگی کی بلا کو ہمیشہ کیلئے ختم کرے اور اخر میں سلام ان تمام ٹیچرز کو جو دن رات تعلیم کی شمع روشن رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں ۔۔۔

تحریر:غلام احمد آکاش
ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی لاہور

تبصرے