Urdu News and Media Website

عالمی یوم خواندگی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

لاہور(نیوزنامہ) عالمی یوم خواندگی کے موقع پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دور حاضر میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاہور غلام احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ضلع لاہور کے بہترین ٹیچرز کا اعزاز
سلمیٰ ناز ،روبینہ ناز ،شفقت ظفر ، شبنم کرامت کے نام رہا

ان کو لٹریسی کے بہترین اساتذہ کی اعزازی شیلڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

لٹریسی موبلائز لقائے رسول ، وقاص شاہد ، کامران احمد، زاید عباس ، ملک فرحان اور نادر صدیق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تبصرے