Urdu News and Media Website

طبی سہولتوں کی فراہمی خادم پنجاب کا مشن

تحریر: راؤ شکیل ۔۔
بلاشبہ خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی سر براہی میں صحت کے شعبے کی ترویج و ترقی کیلئے ریکارڈ بلکہ تاریخ ساز کام کئے ہیں ۔پنجاب میں نئے میڈیکل کالجوں کا قیام، گردے کے مریضوں کا فری ڈیلسز ،ڈاکٹروںاور نرسوںکی تنخواہوں میں ریکارڈاضافہ ،سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی واڈز میںمفت ادوایات کی فراہمی،سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن،نئے ہسپتالوں کا قیام اور ہسپتالوں کی پرانی عمارتوں کی جگہ نئی ورلڈ کلاس عمارتوں کی تعمیر،تمام سرکاری ہسپتالوں کے وارڈز میں ایئر کنڈیشنڈاور الیکٹرک واٹر کولرز کی تنصیب ،حادثات کی صورت میں زخمیوں کو فوراًہسپتال پہچانے کیلئے 1122 ایمرجنسی سروس کی اپ گریڈیشن جبکہ 1122 سروس کا دائرہ کا ر چند بڑے شہروں تک محدود رکھنے کی بجائے پنجاب کے تمام اضلاع میں پھیلانا،سرکاری ہسپتالوں میں ہزاروں نئے ڈاکٹروں اور نرسز کی میرٹ پر تعیناتی،جدید تقاضوں کے مطابق میڈیکل تعلیم کی ایڈوانسمنٹ،دیہی علاقوں میںخدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں کا خصوصی پے پیکج ،سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ سروس اور سرکاری ہسپتالوں میں جدید میڈیکل آلات اورمشینری کی فراہمی ایسے تاریخ ساز کارناموں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ ملکی اور غیر ملکی اداروں کی سروے رپورٹس اور بے لاگ تبصرے بھی پنجاب حکومت کے ان ورلڈکلاس اقدامات پر مْہر تصدیق ثبت کر چکے ہیں۔ان بنیادی ضروریات کو وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جس ویژن کے ساتھ سمجھا ہے وہ انہی کا طرہ امتیاز ہے ۔ تعلیم کے فروغ کے لئے وزیراعلی محمد شہباز شریف کی کاوشیں اپنی جگہ لیکن صحت کے شعبہ کی جدید خطوط پر ترقی اور عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ کا مشن بن چکا ہے اور وہ دن رات اپنے مشن کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں۔حکومت پنجاب نے صحت کے شعبوں میں علاج ومعالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ملک کے تمام شہریوں کو صحت اور تعلیم کی یکساں سہولیات میسر کرنا وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا وژن ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا ہے۔صحت کے شعبہ کی بہتری او رعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اربوں روپے کے وسائل صرف کر کے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتربنایا جار ہا ہے اورسرکاری ہسپتالوں میں ہر سال اربوں روپے کی معیاری ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ صحت عامہ کے شعبہ میں پنجاب حکومت کے نتیجہ خیز اقدامات کی بدولت ہی خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور شعبہ صحت میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولتو ںکی فراہمی کے لیے صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں کو جدید آلات سے آراستہ کیاگیا ہے – عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنا اور غریبوں کی خدمت کرناوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا مشن رہاہے جسے وہ آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صوبے کے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی مفت فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے – اس مقصد کیلئے پورے سسٹم کو غریب دوست بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کے علاوہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے گئے ۔ صوبے میںضلعی و تحصیل ہسپتالوں کے علاوہ دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیاگیاہے۔ ان ہسپتالوں میں جدید ترین میڈیکل آلات کی فراہمی کے ساتھ ڈاکٹروں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیاہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے حال ہی میں ملتان کا دورہ کیااور مجموعی طورپر تقریبا ساڑھے 5ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے صحت کے منصوبوں کاافتتاح کیا۔جن میں ایک ارب 92 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے چلڈرن ہسپتال‘ ایک ارب 45 کروڑ روپے مالیت کے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز‘ 41 کروڑ روپے کے فنڈ سے تکمیل پانے والے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان ‘ 87 کروڑ روپے سے مکمل ہونے والا ماڈرن برن یونٹ ‘ 32 کروڑ روپے سے تعمیر شدہ ریجنل بلڈ سنٹر اور جدید ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری شامل ہیں۔چلڈرن ہسپتال میں 150 بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ کڈنی سنٹر بھی 150 بستروں پر مشتمل ہے کڈنی سنٹر میں ڈائیلسز کی 24 گھنٹے مفت سہولت میسر ہے اور مریضوں کو او پی ڈی ‘ آئی پی ڈی میں مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں اور انہیں فری کھانا بھی دیا جاتا ہے اس سنٹر میں جدید کلینکس لیبارٹری قائم کی گئی ہے اور الٹرا سائونڈ ‘سٹی سکین‘ ریڈیو گرافی کی جدید مشینیں نصیب کی گئیں ہیں جب کہ 4 سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں روزانہ ساڑھے چار سو مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سنٹر میں 451 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس سٹاف پر مشتمل افراد خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ سنٹروں میں نمایاں بہتری لانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور خادم پنجاب کی خواہش ہے کہ دور دراز کے علاقوں کے عوام کو علاج کے لئے طویل سفر کرکے لاہور نہ آنا پڑے یا ملتان اور فیصل آباد کا رخ نہ کرنا پڑے بلکہ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات ان کے ضلع کے ہسپتالوں میں دستیاب ہوں۔چنانچہ محمد شہباز شریف نے تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں بچوں اور امراض نسواں سمیت 5بنیادی سپیشلٹیز کے ماہر ڈاکٹروں کا تقرر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے- اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتالوں میں 10سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کوتحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں تعیناتی کے لئے خصوصی پرکشش پیکیج دیا جا رہا ہے ۔ تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں بنیادی ادویات کی سو فیصد دستیابی یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی مرمت، توسیع، چاردیواریاں مکمل کرنے ، عوام کے لئے پینے کے صاف پانی، واش روم، انتظار گاہیں، راہنمائی کے لئے سائن بورڈ لگانے ، گرمیوں میں ایئرکنڈیشنز چالو کرنے اور ہارٹیکلچر کے منصوبے مکمل کرنے کا بھی ہدف مقرر کردیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، تقسیم اور سٹاک کی مانیٹرنگ کا میکنزم بنایا گیا ہے۔ہسپتالوں میں مشینری ، طبی آلات کا انوینٹری کنٹرول سسٹم وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹک سسٹم لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے محکمہ صحت کے بارے سٹیزن فیڈ بیک وصول کی جا رہی ہیں۔
ابھی پچھلے سال پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں خاطر حواہ اضافہ کیا تھا آج سترھویں سکیل کا ایک نیا آفسیر 35 ہزار روپے جبکہ اسی سکیل کا ڈاکٹر تقریباً60 ہزار روپے تنخواہ وصول کر رہاہے ۔اب میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے کام کوخدمت انسانی اور اس کے حوالے سے اللہ کی رضا کے حصول کا ایک وسیلہ تصور کریں۔ اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے ان افراد کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھیںجن کا تعلق معاشرے کے محروم معیشت طبقات سے ہے۔ میڈیکل کے پیشے کے توسط سے اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے کہ وہ دُکھی انسانیت کی خدمت کے کام میں دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت بھی سنوار سکیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبے میں صحت کے شعبہ میں اصلاحات لانے اور غریب عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ اُمید کی جانی چاہیے کہ ان تمام اقدامات اور کوششوں کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچیں گے کیونکہ عوام کو راحت اور ریلیف پہنچانا ہی حکومت کا اصل ہدف ہے۔

تبصرے