Urdu News and Media Website

طالبان کابل میں داخل ہونا شروع، دارالحکومت پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہونا شروع ہو گئے،افغان وزارت داخلہ نے بھی اس بات
کی تصدیق کی ہے کہ طالبان تمام اطراف سے کابل میں داخل ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں سرکاری دفاتر کو خالی کروا لیا گیا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں دکانیں بھی بند کر دی گئی ہیں
جبکہ طالبان نے کابل جانے والی تمام مرکزی شاہراؤں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ مجاہدین جنگ یا طاقت کے ذریعے کابل میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں
اور کابل کے پرامن سرینڈر کے لیے طالبان کی افغان حکام سے بات چیت جاری ہے۔

کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ عبدالستار میرز کوال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل پر حملہ
نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

قائم مقام افغان وزیر داخلہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت عبوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی پرامن ماحول میں ہو گی۔
دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کو اقتدار کی منتقلی کے لیے افغان صدارتی محل میں مذاکرات جاری ہیں
جس میں عبداللہ عبداللہ ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں بدلتی صورتحال، قندھار میں بھارتی قونصل خانہ بند، عملہ واپس بلا لیا

افغان میڈیا کے مطابق اشرف غنی اقتدار چھوڑنے کے لیے رضا مند ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ علی احمد جلالی کو
نئی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے