Urdu News and Media Website

ضلعی سطح پر ہائی سکیورٹی زونز کیوں بنائے جا رہے ہیں،اہم فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (فاروق احمد بودلہ ) پنجاب حکومت ضلع کی سطح پر ہائی سکیورٹی زونز بنائے گی۔ سکیورٹی زونز میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ہر ضلع میں ہائی سیکیورٹی زون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سکیورٹی زونز کے قیام کے متعلق محکمہ داخلہ نے سمری وزیراعلی آفس ارسال کر دی ۔

ہر ضلع میں ہائی سیکیورٹی زونز کا تعین اس ضلع کی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کرے گی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوگا جبکہ ڈی پی او کمیٹی کا ممبر ہوگا ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڑ ، کینال روڑ اور وزیراعلی آفس کے سامنے احتجاج نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق احتجاج کرنے والوں کےلئے ہر ضلع میں اسپیشل جگہ مختص ہوگی ۔ ہائی سیکیورٹی زونز میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہوگی۔ پنجاب حکومت ہائی سیکیورٹی زونز بنانے سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کرے گی۔

تبصرے