صحت مند رہنے کیلئے آپ کو دن میں کتنی دیر دھوپ میں بیٹھنا یا پھرنا چاہیے؟
وٹامن ڈی کے حصول کے لیے ماہرین ہدایت کرتے ہیں کہ ہمیں کچھ دیر روزانہ دھوپ میں گزارنی چاہیے، لیکن کتنی دیر دھوپ میں رہنا کافی ہوتا ہے؟ ہسپانوی ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں اس کا حتمی جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”اوسط صحت کے مالک شخص کو گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ 29منٹ تک براہ راست دھوپ میں رہنا چاہیے جبکہ سردیوں میں وہ 150منٹ تک دھوپ میں رہ سکتے ہیں۔دونوں موسموں میں مذکورہ وقت دھوپ میں گزارنے سے وٹامن ڈی کی اتنی مقدار حاصل ہو جاتی ہے جو دن بھر کی جسمانی ضرورت کے لیے کافی ہوتی ہے۔“