Urdu News and Media Website

صحافی کالونی فیز2 کیلئے عملی اقدام کا آغاز

لاہور(نیوزنامہ)پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن نے صحافی کالونی فیز2 کی جگہ کے تعین کیلئے کمشنر لاہور کو لیٹر ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق صحافی کالونی فیز2 کیلئے لاہور میں یا اسکے اطراف میں تقریباً 250 ایکڑ اراضی ایکوائر کی جائے گی۔ لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا ہے کہ گورننگ باڈی کی جانب سے کمشنر لاہور کے ساتھ ملکر ترجیحی بنیادوں پر زمین کے حصول کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔اس ضمن میں مقررکردہ کمیٹی برائے فیز 2 کی جانب سےجلدہی جگہ کے تعین کےلئے مختلف آپشنززیر غورلائی جائیں گی تاکہ پریس کلب کے نئے ممبران بھی اپنی چھت کا خواب پورا کر سکیں ۔ 
تبصرے