Urdu News and Media Website

صارفین کیلئے بڑی خبر، واٹس ایپ کا نیا ورژن تیار

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چھوٹے کاروباروں کے لئےواٹس ایپ نے ایپ کا نیا ورژن تیار کرلیا۔اس کی خصوصیت کے با رے میں جا ن کر صارفین کی خوشیاں دوبالا ہو جا ئینگی۔واٹس ایپ پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن ہے۔ اس نئی ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کو رقم بھی منتقل کر سکیں گے۔ اس نئے ورژن کے ٹرائل بھارت میں جاری ہیں اور اس سلسلے میں واٹس ایپ نے بھارت کے بڑے بینکوں کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے بھی کر لیے ہیں۔۔ بینکوں کے اشتراک سے جاری ان ٹرائلز کے بعد آئندہ ماہ سارے انڈیا میں سروس صارفین کو فراہم کر نے کے بعد اسکوپوری دنیا میں متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرے