Urdu News and Media Website

شیخ زاید ہسپتال لاہور میں دو روزہ اینڈوسکوپی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(نیوزنامہ)شیخ زاید ہسپتال لاہور میں شعبہ امراض معدہ و جگر کے زیر اہتمام دو روزہ اینڈوسکوپی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پروفیسر (ر) ڈاکٹر انوار اے خان سابقہ چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کاشف ملک سربراہ شعبہ امراض معدہ و جگر، پروفیسر ڈاکٹر الطاف عالم، ڈاکٹر جوہر امین، ڈاکٹر عاکف دلشاد، ڈاکٹر عدنان سلیم، ڈاکٹر آصف زیدی، ڈاکٹر وقار، ڈاکٹر مظفر مہدی سمیت دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔انگلینڈ سے تشریف لانے والے پانچ ماہر کنسلٹنٹس ڈاکٹر اشفاق احمد، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر ساجدمحمود، ڈاکٹر کامران شفیق، ڈاکٹر آصف حیدری نے ٹرینی ڈاکٹرز کو اینڈوسکوپی کی جدید عملی تربیت دی اور ماہرین نے ہسپتال کے آڈیٹوریم میں ڈاکٹرز کو سیر حاصل معلوماتی لیکچرز بھی دئیے۔اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر انوار اے خان مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد شعبہ معدہ و جگر میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو ماہر اساتذہ کی جانب سے آنتوں کے بصری معائنہ کی جدید تکنیکس سے روشناس کروا کر ان کی تکنیکی مہارت کو تقویت دینا ہے، جس سے ہیپاٹائٹس ، آنتوں کے کینسر اور آنتوں کی ٹی بی سمیت معدہ کے دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی تشخیص اور علاج و معالجہ میں مزید بہتری لائی جا سکے گی۔

تبصرے