Urdu News and Media Website

شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

لاہور(نیوزنامہ)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں تھنک پنک سوسائٹی کے زیر سایہ چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹرفرید احمد خان چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل لاہور نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رخسانہ شیرصدر تھنک پنک بریسٹ کینسر اوئیرنیس سوسائٹی سمیت ہسپتا ل کے ڈاکٹرز ، نرسز، میڈیکل سٹوڈنٹس اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس آگاہی واک کے انعقاد کا مقصد ہمارے معاشرے کی خواتین میں چھاتی کے سرطان کے بڑھتے ہوئے کیسز کی جلد تشخیص اور اس کی روک تھام و بچائو کے حوالے سے آگاہی و شعور بیدار کرنا تھا جبکہ اس موقع پر شرکاء نے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے مفید معلوماتی پلے کارڈ ز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور شرکاء کی جانب سے "جلد تشخییص علاج کیلئے بہتر ہے "کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تبصرے