Urdu News and Media Website

شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں43 فیکلٹی ممبران کو ترقی دے دی گئی

لاہور(نیوزنامہ)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن اینڈ سیلیکشن کمیٹی کا اجلاس صدر بورڈ آف گورنرز خواجہ سلمان رفیق صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نجم احمد شاہ اور بورڈآف گورنر کے ممبران کی منظوری کے بعد چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید اور غزالی سلیم بٹ ممبر بورڈ آف گورنرکی زیر نگرانی منعقد ہوا ، جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین نے ڈیپارٹمنٹل پرووموشن اینڈ سیلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں عرصہ دراز سے ترقی کا انتظار کرنے والے43 فیکلٹی ممبران کو اگلے گریڈزاور عہدوں میں ترقیاں دیں۔ترقی پانے والے فیکلٹی ممبران نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور بورڈآف گورنرز کا بھر پورشکریہ ادا کرتے ہوئے مریضوں کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی اور بہتری کیلئے مزید محنت اور دلجوئی کے ساتھ کام کرنے کا اعادہ کیا۔

تبصرے