Urdu News and Media Website

شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں تین روزہ میڈیکل ریسرچ آرٹیکل رائٹنگ اختتام پذیر

لاہور(نیوزنامہ) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں نیشنل ہیلتھ ریسرچ کمپلیکس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تین روزہ میڈیکل ریسرچ آرٹیکل رائٹنگ (مینو سکرپٹ رائٹنگ ورکشاپ ) اختتام پذیر ہوگئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ شہزاد عالم ، شیخ زاید ہسپتال کے فیکلٹی ممبرز سمیت دوسرے ہسپتالوں سے آئے ہوئے ڈاکٹرز اور ریسرچ سکالرز نے بھی شرکت کی،اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد شرکاء کو شعبہ طب میں ہونے والی جدید تحقیق کے حوالے سے مقالہ جات لکھنے کی جدید تکنیکس سے روشناس کروانا تھا جبکہ ڈاکٹر این ریحان، مسز صائمہ ناز محسن (انچارج این ایچ آر سی)، مسز رابیل، محمد عاصم اور ڈاکٹر صباء خالق (یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ) نے شرکاء کو مختلف موضوعات کے حوالے سے سیر حاصل معلوماتی لیکچرز دئیے۔ ورکشاپ کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔

تبصرے