Urdu News and Media Website

شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (نیوز نا مہ) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار کیطرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید نے 17جنوری کو لاہور میںمتحدہ اپوزیشن کے جلسے میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں مستعفی ہونے سے انکار کر دیا،ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید نے استعفیٰ سے متعلق عوام سے جھوٹ بولا اور غلط بیانی پر آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دیا جائے ۔

تبصرے