Urdu News and Media Website

شیخ رشید کا حدیبیہ کیس کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

ملتان (نیوزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سبراہ شیخ رشید کا حدیبیہ کیس کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ۔ان کا کہنا ہے کہ نیب نے جان بوجھ کر پرانی دستاویزات کیس میں نہیں لگائیں اور شہباز شریف کو فری ہینڈ دیا۔ان مزید کہنا تھا کہ ختم نبوتﷺ کے معاملے کے اصل ملزم نواز شریف ہیں۔طاہر القادری سے پہلے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے، نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی۔ ملاقات کے بعد طاہر القادری اور عمران خان جو فیصلہ کریں گے، ان کا ساتھ دیں گے، ختم نبوت کے معاملے میں جو بھی لاہور احتجاج کرنے آئے گا، اس کا ساتھ دیں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کلبھوشن کی والدہ اور بیوی کی ملاقات کرا کے پاک فوج نے بڑا کارنامہ کیا ہے، جینیوا کنونشن کے تحت ایسے کام کرنے پڑتے ہیں۔

تبصرے