Urdu News and Media Website

شہر قائد تباہی سے بچ گیا،مارے جانےوالے دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی

کراچی(نیوز نامہ) سندھ رینجرز کے مطابق گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے القاعدہ کے  شدت پسندوں سے افغانستان میں ٹریننگ حاصل کی تھی۔گزشتہ رات کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے  علاقے رئیس گوٹھ   میں انتہا پسند تنظیم انصار الشریعہ کے سربراہ سمیت آٹھ دہشت گردوں کو رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔کرنل فیصل کا کہنا ہے کہ اس گروہ میں15سے20اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشت گرد شامل ہیں۔دہشت گرد شہر قائد میں تباہی پھیلانے کی منصوبہ بند ی کر رہے تھے۔ اس کاروائی میں کراچی میں ہونے والی تمام دہشت گردانہ کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ شہر یار الدین وارثی مار جا چکا ہے جبکہ دیگر ہلاک دہشت گردوں کی بھی شناخت کر لی گئی ہے۔اس کے علاوہ دوسرا بڑا دہشت گرد ارسلان بیگ تھا جس نے القاعدہ سے افغانستان میں جنگی تربیت حاصل کی، سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ ، ریکارڈنگ ڈیوائسز اور ریکی کے آلات برآمد کئے ہیں۔

تبصرے