Urdu News and Media Website

شکرگڑھ کی یونین کونسل بصرہ جالا کی "کہانی”…..

تحریر:امجد عثمانی۔۔۔
مشرقی سرحد کے آخری شہر شکرگڑھ کے پہلو میں "سرسبز و شاداب قصبہ” بصرہ جالا آباد ہے……….کوئی بائیس تئیس سال پہلے کھیت کھلیانوں میں گھرے گائوں کے قدرتی "حسن و جمال” کو محسوس کیا تو اسے” گرین ویلیج” کا نام دیا…….اس زمانے میں خبریں میں اسی عنوان سے ایک ڈائری بھی لکھی…. بابو محمد اشرف وہاں کے ایک پرانے سماجی کارکن ہیں….”صف اول” کے آدمی تھے مگر خود پیدا کردہ حالات نے انہیں” پیچھے” جابٹھایا …..”بڑھوتری” کے لیے "سورج کی تپش” لازمی ہوتی ہے….”برگد "کے نیچے اچھی خاصی اٹھان والے” پودے” بھی کبھی "تناور درخت” نہیں بنتے……سائنس کا ادنی سا طالب علم ہونے کے ناطے،انہیں ——photosynthesis—- یعنی”ضیائی تالیف” کا یہ "قدرتی عمل” سمجھانے کے لیے "رقعہ نما مکتوب” بھی لکھا مگر وہ "معرفت” کی بات نہ سمجھے….شاید” یہی وجہ” تھی کہ موصوف کی اچھی بھلی این جی او بند ہو گئی…بہترین نجی تعلیمی ادارہ بھی کھو دیا…..!!!

بابو صاحب بہرکیف ہمیشہ قابل صد احترام رہے مگر "گڈ بک” میں نہیں…..لیکن جو ان کا "کریڈٹ” ہے اس کا "اعتراف” بھی ضروری ہے کہ "اس بستی” میں کسی کے قلم سے "پھوٹنے” والی "کہانی” اپنے نام کرنے کا "گھٹیا چلن "عام ہے……شہرت کی بھوک ایسی بھوک ہے جو "عزت” کو بھی” نگل "جاتی ہے مگر "پیٹ” کا جہنم پھر بھی” ذلت "سے ہی بھرتا ہے………”قصہ "یوں ہے کہ چند سال پہلے پنجاب میں نئی یونین کونسلیں بن رہی تھیں…..ایک دن مجھے ایک "نامعلوم نمبر "سے فون آیا کہ میں بصرہ جالا سے بابو اشرف بول رہا ہوں……میں نے کہا حکم کیجیے…..بڑے "التجائیہ انداز "میں بولے ہماری یونین کونسل” ری شیپ "ہورہی ہے…..کچھ گائوں” جمع تفریق” کرکے نئے نام سے یونین کونسل بن رہی ہے…….سنا ہے آج نام فائنل ہونگے…….اس وقت آپ کی جاننے والی ایک اہم شخصیت نارووال میں بیٹھی ہے…..ان سے کہہ دیجیے کہ ہمارے گائوں کے نام سے یونین کونسل کی سفارش کردیں… ہمارا "شملہ "اونچا ہو جائیگا……میں نے ان کی "درخواست” پر آگے” درخواست” کردی……اللہ کا کرم ہوا کہ یونین کونسل بن گئی مگر بابو صاحب نے” ڈھول پیٹا” نہ "اچھلے کودے”…..مجھے کہنے میں کوئی عار نہیں کہ یونین کونسل بصرا جالا صرف اور صرف بابو محمد اشرف کا "برین چائلڈ "ہے…….انہوں نے جس خلوص کے ساتھ اپنی "جنم بھومی "کی عزت کا "خاکہ” بنایا،اللہ کریم نے اتنی مہربانی سے اس میں”رنگ "بھر دیے…شاباش بابو صاحب شاباش……..!!!!

نوٹ:اس گائوں کے باوفا آدمی ریاض منشی اور کچھ "ان گھڑت بندوں” کی” من گھڑت کہانیاں” بھی بڑی دلچسپ ہیں ….. کبھی وقت ملا تو تفصیلی کالم ہی لکھیں گے……!!!

تبصرے