Urdu News and Media Website

شمالی کوریا سے ٹکراؤ خطرناک ہوگا:روس

سوچی(نیوز نامہ ) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے،امریکا اور شمالی کوریا مذاکرات کا راستہ اختیار کریں،ماسکو اور واشنگٹن دونوں ہی شام میں مستحکم انداز میں تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔سوچی میں مباحثے کے موقع پر اسکالرز اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی مذمت کرتے ہوئے امریکا و شمالی کوریا میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے شمالی کوریا اور امریکا پر مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں جب کہ شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں۔۔

تبصرے