Urdu News and Media Website

شفا ء الملک حکیم محمد حسن قرشیؒ ہمہ بہت خوبیوں کے مالک انسان تھے۔ حکیم محمد احمد سلیمی

لاہور ( نیوزنامہ) شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشیؒ ایک پاکباز ، محب الوطن دردِ دل رکھنے و الے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ہمہ جہت خوبیوں کے مالک تھے۔ اُن کی تمام زندگی علم و حکمت کی آبیاری، اطباء کی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت میں گزری۔ اُن کا نام رہتی دنیا تک چمکتا دمکتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم جاوید رسول، حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم عمر فاروق گوندل، حکیم وسیم انور ، حکیم امجد وحید بھٹی اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے کہا کہ شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشیؒ کی برسی کے حوالے سے بہت جلد سکول کالجز میں کوئز پروگرامز، تقریری مقابلے، علمی مباحثوں کے ساتھ ساتھ طبی سیمینارز بھی منعقد کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی صدر حکیم اقبال احمد قرشی کی فہم و فراست اور عمدہ سوچ کی بدولت طب و اطباء کے لیے پاکستان طبی کانفرنس دن رات خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس کے تمام عہدیداران و کارکنان اس پلیٹ فارم پر اطباء کی خدمت کے جذبہ سے سرشار مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاء الملک کا شمار برصغیر پاک و ہند کی نامور علمی، فنی، ادبی اور طبی شخصیات میں ہوتا ہے۔ مجلس مذاکرہ میں حکیم طاہر خان، حکیم محمد فیصل، حکیم عیسیٰ نذیری، حکیم محمد شفیق، طبیبہ محمودہ سلطانہ، طبیبہ فاطمہ اکرام، طبیبہ شازیہ نیازی، طبیبہ سمیرا گلزار اور طبیبہ فرح چوہدری سمیت اطباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لاہور ( نیوزنامہ) شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشیؒ ایک پاکباز ، محب الوطن دردِ دل رکھنے و الے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ہمہ جہت خوبیوں کے مالک تھے۔ اُن کی تمام زندگی علم و حکمت کی آبیاری، اطباء کی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت میں گزری۔ اُن کا نام رہتی دنیا تک چمکتا دمکتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم جاوید رسول، حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم عمر فاروق گوندل، حکیم وسیم انور ، حکیم امجد وحید بھٹی اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے کہا کہ شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشیؒ کی برسی کے حوالے سے بہت جلد سکول کالجز میں کوئز پروگرامز، تقریری مقابلے، علمی مباحثوں کے ساتھ ساتھ طبی سیمینارز بھی منعقد کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی صدر حکیم اقبال احمد قرشی کی فہم و فراست اور عمدہ سوچ کی بدولت طب و اطباء کے لیے پاکستان طبی کانفرنس دن رات خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس کے تمام عہدیداران و کارکنان اس پلیٹ فارم پر اطباء کی خدمت کے جذبہ سے سرشار مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاء الملک کا شمار برصغیر پاک و ہند کی نامور علمی، فنی، ادبی اور طبی شخصیات میں ہوتا ہے۔ مجلس مذاکرہ میں حکیم طاہر خان، حکیم محمد فیصل، حکیم عیسیٰ نذیری، حکیم محمد شفیق، طبیبہ محمودہ سلطانہ، طبیبہ فاطمہ اکرام، طبیبہ شازیہ نیازی، طبیبہ سمیرا گلزار اور طبیبہ فرح چوہدری سمیت اطباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرے