Urdu News and Media Website

شریف خاندان نے قو م کے 300ارب چوری کئے،حساب دینا پڑے گا:عمران خان

اسلام آباد(نیوز نامہ)ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ملک کے 300ارب چوری کئے ،آج ان سے سوال پوچھے جارہے ہیں تو جواب نہیں دے رہے،قانون میں ترمیم کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ ایک نااہل شخص کو پارٹی کا سربراہ بنایا جا سکے،جب جے آئی ٹی بنی تو مٹھائی بانٹی جا رہی تھی آج کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟اداروں کے خلاف اس لئے باتیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ ان کی حقیقت سامنے لے آئے ہیں،ان کی پوری کوشش ہے کہ شریف فیملی پر فرد جرم عائد نہ ہو،شریف خاندان کے خلاف تحریک انصاف کاکیس نہیں ریاست کا کیس ہے۔عمران خان نے ذرداری کے متعلق کہا کہ بمبینوسینماکے باہرٹکٹ بیچنے والے کے اربوں روپے باہرپڑے ہیں۔زرداری کی کرپشن کے خلاف باتیں قیامت کی نشانیاں ہیں۔سارے اداروں پرکرپٹ لوگ بٹھادیے گئے ہیں،طاقتوراپنے آپ کوقانون سے بالاترسمجھتا ہے،ادارے ٹھیک کیسے ہونگے،کوئی راکٹ سائنس نہیں،اچھے لوگ تعینات کریں۔

تبصرے