Urdu News and Media Website

شرجیل میمن، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی(نیوز نامہ) احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن شمیت دیگر 12 ملزمان کو 4 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔احتساب عدالت میں شرجیل میمن کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے لیے درخواست دائر کی گئی۔احتساب عدالت میں دوران سماعت شرجیل میمن کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری غیر قانونی ہے کیوںکہ وارنٹ گرفتاری چیرمین نیب اور عدالت نے بھی جاری نہیں کیے پھر بھی انہیں گرفتار کیا گیا۔احتساب عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شرجیل میمن سمیت دیگر 12 ملزمان کو 4 نومبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے