Urdu News and Media Website

شا ہینوںکو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

نیلسن (ما نیٹرنگ ڈ یسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 247 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم بارش کے باعث کیویز کی اننگز 25 اوورز تک محدود کرکے اسے 151 رنز کا نیا ہدف دیا گیا، جو اس نے 24 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بارش کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے۔

تبصرے