Urdu News and Media Website

شاہ زیب قتل کیس، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کراچی (نیوز نا مہ)چیف جسٹس سپریم کو رٹ نےشاہ زیب قتل کے تمام ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جسٹس ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ا حکا مات جاری کرکیئے۔سندھ ہائی کورٹ کی طر ف سے شاہ زیب قتل کیس کے ملزموں شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہو ئے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کیے جانے کے بعد سیشن کورٹ نے تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔چیف جسٹس نے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ 20 سالہ نوجوان شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں ڈیفنس کے علاقے میں شاہ رخ جتوئی اور اس کے دوستوں نے معمولی جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

تبصرے