Urdu News and Media Website

شاہ رخ کی فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ پر پتنگ بازی

ممبئی (نیوز نامہ)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے فصلوں کی کٹائی کے تہوار مکار سنکرنتی کے موقع پر فلم زیرو کے سیٹ پر پتنگ بازی کی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے فلم زیرو کے سیٹ پرپتنگ اڑاتے ہوئے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کسانوں کیلئے فصلوں کی کٹائی کے موقع پر پتنگ اڑا کر خوشی منائی جاتی ہے اور انہیں پتنگ اڑا کر بہت مزا آیا ۔ واضح رہے ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم زیرو میں شاہ رخ خان کیساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائیگی

تبصرے