Urdu News and Media Website

شاہ رخ خان کی ’’ رئیس‘‘ کا سیکوئل بنے گا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کنگ خان کی مشہور فلموں میں شمار فلم ‘ رئیس کی سیکوئل فلم بننے کی اطلاعات ملی ہیں۔ حال ہی میں فلم ‘ رئیس کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ‘ رئیس کی سیکوئل فلم ‘ رئیس ریٹرن بنانے کا عندیہ دیدیاہے۔حال ہی میں فلم رئیس کو سال 2017 کی سب سے زیادہ ہائی ر یٹڈ فلموں میں سرفہرست قراردیاگیا۔ شاہ رخ خان کی ایکشن فلم ‘ رئیس ‘ 2017 کی سب سے زیادہ بلاک بسٹر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ فلم میں شاہ رخ کیساتھ پہلی بار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کام کیا فلم کی کہانی جرائم پیشہ گروہوں پر مبنی ہے۔

تبصرے