Urdu News and Media Website

شاہینوں کی اُونچی پرواز ،کیویز کو شکست دے کر ٹی ٹو ئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن گئی

ماؤنٹ مانگنوئی(سپورٹس ڈیسک)شاہینوں کی اُونچی پرواز ،کیویز کو شکست دے کر ٹی ٹو ئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 18 رنز سے شکست دے کر2-1 سے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔فخر زمان 46 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے ٹاپ سکورر رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی اور مچل سینٹنر نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بولٹ اور گرینڈ ہوم ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔182 کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈمقررہ اوورز میں 163 رنز ہی بنا سکی۔ مارٹن گپٹل 59 بنا کر میچ اور کیویز کی جانب سے ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 ، عامر یامین، رومان رئیس، محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے