Urdu News and Media Website

شادی کی خواہش ہی سب سے بڑا جرم ، عمران نے چپ کا روزہ تو ڑ دیا

اسلام آباد(نیو ز نا مہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کی خبروں پر میدان میں آ گئے۔عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا اگر کیا ہے تو شادی کی خواہش ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔گزشتہ تین روز سے پریشان ہوں کہ کیا میں نے بینک ڈکیتی کی، قوم کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے، کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حکم دیا یا ملک کے خفیہ راز بھارت کو دیے، میں نے ان جرائم میں سے کوئی جرم نہیں کیا اور اگر کچھ کیا تو شادی کی خواہش رکھنا ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔ میرے خلاف نواز شریف کی گھٹیا میڈیا مہم سے فرق نہیں پڑتا، عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔میرے ہمدرددعا کریں مجھے وہ ذاتی خوشی نصیب ہو جس سے کئی سال سے محروم ہوں۔

تبصرے