Urdu News and Media Website

سیلفی کا شوق سیکیورٹی گارڈ کی جان لے گیا

کراچی(نیوز نا مہ)کراچی کے علاقے ملیر میں سیلفی کا شوق سیکیورٹی گارڈ کی جان لے گیا۔ملیر کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں سیلفی کا شوق نے نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس کے مطابق اسد نامی نوجوان سیکیورٹی گارڈ تھا۔ بندوق کے ساتھ سیلفی بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی۔ گولی لگنے سے اسد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

تبصرے