Urdu News and Media Website

سیزنل انفلوئنزا کےوار جار ی، مزید 3 مریض دم توڑ گئے

ملتان(نیوز نا مہ) نشترہسپتال میں زیرعلاج سیزنل انفلوئنزا کے باعث مزید 3 مریض دم توڑ گئے ہیں۔پنجاب حکومت صوبے کے جنوبی علاقوں میں سیزنل انفلوئنزا پرقابوپانے میں ناکام ہوگیا ٗ ملتان کے نشترہسپتال میں زیرعلاج مزید 3 مریض دم توڑگئے ہیں جس کے بعد اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ جبکہ ہسپتال میں اب بھی کئی مریض زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ترجمان نشترہسپتال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں مریضوں کا تعلق خانیوال سے ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے