Urdu News and Media Website

سکیورٹی مضبوط کر دی، قرضے آسمان پر،معیشت درست کرنا ہو گی:آرمی چیف

 کراچی(نیوز نامہ) معیشت اور سلامتی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکس اور جی ڈی پی شرح بہت کم ہے، اگر ہمیں کشکول توڑنا ہے تو اس میں تبدیلی لانا ہوگی۔پاکستان کے لیے یہ سب سے بہتر وقت ہے کہ وہ معاشی پیداوار اور استحکام کو اپنی اولین ترجیح رکھے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عام شہریوں کو اس کے بدلے میں ریاست سے برابری کی سہولیات اور اعانت کی یقین دہانی کی ضرورت ہوگی۔‘ملک میں ترقی تو ہو رہی ہے لیکن قرضے بھی آسمان کو چھو رہے ہیں۔ انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبے بہتر ہوئے لیکن جاری خسارہ موافق نہیں۔‘’بہتر مستقبل کے لیے ہمیں مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔ ہمیں اپنے ٹیکس بیس کو بڑھانا ہوگا، مالی معملات میں نظم و ضبط لانا ہوگا اور اپنی معاشی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔‘’پاکستان کو شروع سے ہی کئی بحرانوں کا سامنا رہا، ہم دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم خطے میں رہتے ہیں جبکہ دشمن بھی پاکستان کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔‘

تبصرے