Urdu News and Media Website

سکول پرنسپل کے قتل کا ڈراپ سین،شوہر قاتل نکلا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)9 دسمبرکو ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہونے والی عنبرین کے قتل کا معمہ حل ہوگیا شوہر قاتل نکلا۔ سولجربازارمیں سکول پرنسپل کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا عنبرین کا شوہر تھا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سولجربازارمیں اسکول پرنسپل کے قتل کوڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا اسکا شوہرقاتل نکلا، جس کے بعد مقتولہ کے شوہراورایک خاتون ٹیچرسمیت 3 ملزمان گرفتارکرلیئے گئے۔ شوہرعلی عباس نے 2 شادیاں کی ہوئی تھیں، قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا، دوسری بیوی سحرشمس بھی اسکول ٹیچرہے اورمقتولہ کی دوست بھی ہے۔

تبصرے