Urdu News and Media Website

سٹیل مل نجکاری پر میرے اور افتخار چوہدری کے درمیان طے ہوا کہ فیصلہ نجکاری کے حق میں آئے گا

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سٹیل مل کی نجکاری پر میرے اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے درمیان طے ہوا کہ فیصلہ نجکاری کے حق میں آئے گا مگر افتخار چوہدری نے نجکاری کے خلاف فیصلہ دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ چیف جسٹس بننے کے بعد افتخار چوہدری میرے گھر آئے اور کہا کہ پریشان نہ ہوں، جیسا آپ چاہیں گے ویسا ہی ہو گا۔جنرل(ر) مشرف نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل مخدوم علی خان کی موجودگی میں افتخار چوہدری نے کہا کہ سٹیل مل پر کیا فیصلہ چاہیں گے ؟ یہ آفر سن کر میں نے سوچا یہ بندہ ٹھیک نہیں ہے ، مگر میں دل میں خوش ہوا اور اس دن یہ فیصلہ ہوا کہ سٹیل مل کی نجکاری رکے گی نہیں ، مگر اگلے دن افتخار چوہدری نے دھوکا دیتے ہوئے نجکاری کے خلاف فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج وہی سٹیل مل اربوں روپے کی ڈیفالٹر ہے۔

تبصرے