Urdu News and Media Website

سونم کپور نے کس فلم کا معاوضہ صرف 11 روپے لیا تھا؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک فلم میں کام کرنے کے
محض 11 روپے بطور معاوضہ لیے تھے؟

سننے میں یہ بات کافی عجیب لگتی ہے لیکن یہ بات بالکل سچ ہے۔ 2009 میں ریلیز ہونے والی
بھارتی فلم دہلی 6 کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا نے یہ انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا ہے۔

‘دی اسٹرینجر اِن دی مرر ‘میں راکیش نے لکھا کہ سونم اور میری دہلی 6 کی شوٹنگ کے دوران کافی اچھی
دوستی ہوگئی تھی جس کے بعد میں نے فلم ‘بھاگ ملکھا بھاگ’ (2013) میں سونم کپور کو کاسٹ کیا
اور اسی فلم میں اداکارہ نے 11 روپے لیے۔

انہوں نے لکھا کہ سونم کی فلم میں گیسٹ اپئیرنس تھی اسی وجہ سے وہ فلم کے کچھ ہی حصے میں دکھائی دیں لیکن
انہوں نے اس فلم میں جان ڈال دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیکسی ڈرائیور کی بھارتی اداکارہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت

راکیش نے یہ بھی بتایا کہ سونم نے بذات خود اپنے لیے 11 روپے معاوضہ قبول کیا تھا، وہ بھارتی ایتھلیٹ
ملکھا سنگھ کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم کیلئے بہت خوش تھیں اور انہوں نے میرا شکریہ ادا بھی کیا۔
ممبئی (شوبز ڈیسک)

تبصرے