Urdu News and Media Website

سوات اور دیربالاجھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

سوات(نیوز نامہ ) سوات اور دیربالا میں 4.4 شدت زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔تفصیلات کے مطابق سوات اور دیربالا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرا سکیل پر زلزلہ کی شدت چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی زیر زمین گہرائی ایک سو بیس کلومیٹر رہی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

تبصرے