Urdu News and Media Website

سنگ دل باپ نے چار سالہ بیٹے کی جان لے لی

جھنگ(نیوز نامہ) سنگ دل باپ نے چھری کے وار کر کے  چار سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔تھانہ وریام کے علاقہ چک نمبر 486 کے رہائشی پیراں دتہ نامی شخص نے اپنے چار سالہ بیٹے عثمان کو چھری کے وار کر کے بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

تبصرے