Urdu News and Media Website

سمندری طوفان اوفیلیا نے تباہی مچادی،تین افراد ہلاک

لندن(نیوز نامہ)سمندری طوفان اوفیلیا نے انگلینڈ، ویلز اور آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی، اس سمندری طوفان سے 3افراد ہلاک ہوگئے ۔ 176 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے راستے میں آنے والی ہر چیز کوتباہ کر کے رکھ دیا۔ درخت گرنے سے بہت ساری شاہراہیں بھی بند ہو گئیں۔طوفانی ہواوں سے2 لاکھ30ہزار افراد بجلی سے محروم، طیاروں کو لینڈ نگ میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، جس کی وجہ سے 300 کے قریب فلائٹس منسوخ کر دی گئیں جبکہ اسی دوران 3افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے۔

تبصرے